ڈی این اے ٹیسٹ سے خلیفہ بغدادی کی بیٹی کی شناخت
لبنان کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے حکام کے زیر حراست دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے خلیفہ ابوبکر بغدادی کی بیٹی کی شناخت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
لبنانی وزیرداخلہ نہادالمشنوق نے جمعرات کو بتایا ہے کہ ''اس بچی کی زیر حراست ماں کی چھے سال قبل داعش کے خلیفہ ابوبکرالبغدادی سے شادی ہوئی تھی اور ان کی شادی صرف تین ماہ برقرار رہی تھی۔اس کے بعد ان کے درمیان علاحدگی ہوگئی تھی''۔
نہادالمشنوق نے لبنان کے ایم ٹی وی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا ہے کہ عراق نے لبنانی حکام کو ابوبکرالبغدادی کے ڈی این اے کے نمونے بھیجے تھے تاکہ گرفتار کی گئی عورت سجی الدلیمی اور اس کی بچی کی شناخت میں مدد مل سکے۔
ان کے بہ قول:''لبنانی حکام کے زیر حراست سجی الدلیمی اس وقت ابوبکر البغدادی کی بیوی نہیں ہے۔اس خاتون کی تین شادیاں ہوئی تھیں۔پہلی شادی سابق عراقی حکومت کے ایک عہدے دار سے ہوئی تھی اور اس سے اس کے دو بیٹے ہیں۔اب اس کی شادی ایک فلسطینی مرد سے ہوئی ہے اور وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے''۔
لبنانی وزیر کا کہنا تھا کہ ''ہم نے اس خاتون اور اس کی بیٹی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے ہیں جس سے ان کے ماں بیٹی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ عراق سے موصول ہونے والے ڈی این اے کے نموںے سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ زیر حراست بچی خلیفہ بغدادی ہی کی حقیقی بیٹی ہے''۔ان کا کہنا تھا کہ ''سجی الدلیمی کے ساتھ گرفتار کیے گئے دونوں بیٹوں اور اس بچی کو اب ایک چائیلڈ کئیر مرکز میں رکھا جارہا ہے''۔
عراق کی وزارتِ داخلہ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ لبنان میں حکام کے زیرحراست خاتون داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ نہیں ہے بلکہ وہ جنوبی شہر بصرہ میں بم دھماکوں میں ملوّث ایک شخص کی بہن ہے۔
عراقی وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معان نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ ''لبنانی حکام نے سجی عبدالحمید الدلیمی نامی جس خاتون کو گرفتار کیا ہے،وہ بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار شخص عمرعبدالحمید الدلیمی کی بہن ہے۔اس شخص کو عراق کی ایک عدالت بم دھماکوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنا چکی ہے''۔
ترجمان نے وضاحت کی تھی کہ اس وقت ابوبکر البغدادی کی دو بیویاں ہیں اور ان میں کسی کا نام سجی الدلیمی نہیں ہے۔داعش کے خلیفہ کی ایک اہلیہ کا نام فوزی محمد الدلیمی اور دوسری کا نام اسراء رجب القیسی ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں اس خاتون سجی الدلیمی کی تصاویر آن لائن منظرعام پر آئی تھیں اور ان کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا کہ وہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ ہے۔تاہم اب عراقی اور لبنانی حکام کی جانب سے یہ وضاحت سامنے آئی ہے کہ اس خاتون کا اب داعش کے خلیفہ سے کوئی ازواجی تعلق نہیں ہے اور ان کے درمیان چھے سال قبل طلاق ہوگئی تھی۔
-
لبنان میں گرفتار خاتون داعش کے خلیفہ کی اہلیہ نہیں:عراق
عراق کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ لبنان میں حکام کے زیرحراست خاتون دولت اسلامی ...
مشرق وسطی -
لبنان: داعش کے خلیفہ کی اہلیہ اور بیٹا گرفتار
وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز میں شامی خاتون سے پوچھ تاچھ
مشرق وسطی -
صدر اوباما عراق میں داعش کو پچھاڑنے کے لیے پُراعتماد
امریکی صدر براک اوباما نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں اتحاد ...
بين الاقوامى -
یہودی خاتون جنگجو داعش کے ہاتھ نہیں آئی: کرد حکام
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی روزن برگ سابق اسرائیلی فوجی ہے
مشرق وسطی -
داعش کا بھارتی ساتھی واپسی پر ممبئی میں گرفتار
کارروائی میں حصہ نہیں لیا، ٹوائلٹس صاف کرتا تھا: مجید
بين الاقوامى -
کوبانی: حملوں ،جھڑپوں میں داعش کے 50 جنگجو ہلاک
شام کے سرحدی شہر کوبانی (عین العرب) میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرد جنگجوؤں کے ...
مشرق وسطی