اسرائیلی شہریوں پر حملے کے الزام میں دو فلسطینی گرفتار
اسرائیل کی داخلہ سیکیورٹی کی ذمہ دار تنظیم شن بیت نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی باپ بیٹی پر بم پھینکنے کے الزام میں دو فلسطینی باشندے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
شن بیت کے بیان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واقعہ کے چند گھنٹوں میں ہی ایک 16 سالہ لڑکے سمیت دو فلسطینی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
بیان کے مطابق عزون گائوں کے قریب واقع معالیہ شومرون بستی کے قریب ان دو فلسطینیوں نے گھات لگا کر اسرائیلی شہریوں کی گاڑی پر پٹرول بم سے حملہ کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور دونوں اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق دسمبر کے پہلے نو دنوں کے دوران فلسطینی شہریوں نے 24 حملے کئے ہیں جن میں پانچ حملے شہریوں کی گاڑی پر کئے گئے تھے۔
-
چاقو حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی
اسرائیلی پولیس کی ایک خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ القدس کے قدیم حصے میں ایک ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس کا کارکن شہید
صہیونی فوج کی غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں کارروائی
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
حماس نے پہلے راکٹ حملہ کیا تھا: اسرائیلی ترجمان
مشرق وسطی