بشار الاسد کا حامی سعودی ملازم نوکری سے فارغ
سعودی عرب کے محمکہ صحت سے وابستہ ایک سرکاری افسر کو شام کے صدر بشارالاسد کی حمایت کی پاداش میں ملازمت سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سعودی اخبار ’’الوطن‘‘ کے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے افسر کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جب اس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹیوٹر' پر شام کے صدر بشارالاسد کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی۔ بعد ازاں اس نے اسے حذف بھی کیا مگر تب تک حکام کو اس کے اس اقدام کا علم ہو چکا تھا۔
ذرائع کے مطابق متنازعہ ٹویٹ کرنے پر محمکہ صحت کے ڈاکٹر کو مکہ مکرمہ سیکرٹریٹ میں طلب کرکے اسے باز پرس بھی کی گئی جس کے بعد اسے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف سعودی ڈاکٹر نے شام میں صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے ہاتھوں عام شہریوں پر بمباری اور ان کے وحشیانہ قتل عام کی حمایت کرتے ہوئے صدر اسد کی بھی کھل کرحمایت کی تھی۔
سعودی ڈاکٹر کی متنازع ٹویٹ سامنے آنے کے بعد وزیر صحت احمد الخطیب نے مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر ہیلتھ عبداللہ المعلم کو فون کیا اور واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ اس کے بعد محکمہ صحت کے اسد نواز ڈاکٹر کو عرفات کے ایک اسپتال میں خدمات انجام دینے سے روک دیا گیا۔
-
ایران بشار الاسد کے مستقبل پر بات چیت کے لیے تیار: ذرائع
روس کے بعد ایران نے بھی شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں لچک دکھانے کا عندیہ دیا ...
بين الاقوامى -
روس، شام میں بشار الاسد کا کردار محدود کرنے کا خواہاں!
شام کے صدر بشارالاسد کے دیرینہ حلیف اور اتحادی روس نے بھی شام کے بحران کے پرامن ...
بين الاقوامى