یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پراتحادی فوج کے حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے مختلف شہروں میں حوثی شدت پسندوں اور مںحرف رہنما علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج نے بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں جن میں دشمن کوبھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی یمن کے مرکزی شہر عدن کے العند فوجی اڈے سے دو اپاچی ہیلی کاپٹروں نے ساحلی شہر تعز میں حوثیوں کے مراکز پر شیلنگ کی جس میں دشمن کو نقصان پہنچایا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک سے تربیت مکمل کرنے کے بعد دو یمنی ہوابازوں نے اپاچی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تعز میں صالہ، الجحلیہ اور الذکرہ چوک پر گولہ باری کی اور حوثیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔

یمن میں آئینی حکومت کی وفادار نیشنل فورس کے ذرائع کے مطابق گذشتہ شب اتحادی ممالک کے طیاروں نے مغربی تعز میں الضباب اور المسراخ کے مقامات پر مزاحمت کاروں اور فوج کے لیے اسلحہ کی کھیپ اتاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مآرب میں صرواض اور پہاڑی چوٹیوں پر قائم باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جن میں باغیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مغربی یمن کی اِب گورنری میں الذاری، الرضمہ اور دیگر مقامات پر جنگی طیاروں نے حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔

شمالی صنعاء میں عمران گورنری میں بنی صریم اور حرف سفیان کے مقام پر باغیوں کے ایک تربیتی مرکز کو بمباری سے تباہ کیا گیا۔ حاشد قبیلے کے گڑھ سمجھے جانے والے بنی صریم اور خمر کے مقامات پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔ ان علاقوں سے جنگی طیاروں کے ذریعے پمفلٹ بھی گرائے گئے ہیں جن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا میں شمولیت سے اجتناب کریں اور باغیوں کو اپنے علاقوں سے نکال باہر کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں