سعودی عرب: دو ہفتوں میں داعش کے 138 شدت پسند گرفتار

پکڑے جانے والے انتہائی خطرناک دہشت گردوں میں سعودی شہری بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی پولیس نے پچھلے 14 ایام میں انسداد دہشت گردی کی مہمات کے دوران 125 مقامی باشندوں سمیت مجموعی طور پر 138 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شدت پسندوں کا تعلق دولت اسلامی"داعش" سے بتایا جاتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں ایک سو پچیس مقامی باشندے شامل ہیں جب کہ تین سوڈانی، تین یمنی، دو شامی، ایتھوپیئن، مصری، فلسطینی، ہندوستانی اور بنگلا دیشی شہری شامل ہیں۔

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار"الجزیرہ" نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے دہشت گردی کے مقدمات کے تحت 42 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 4977 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

گذشتہ منگل کو سعودی پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 12 مشبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش انہوں نے دولت اسلامی "داعش" سے تعلق کااعتراف کیا ہے۔ ان دہشت گردوں کو کسی مزاحمت کے بغیر پرامن انداز میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں