تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
داعش کو عراق میں جنگی جرائم کی سزا سے بچنے نہ دیں : امل کلونی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 11 جمادی الثانی 1438هـ - 10 مارچ 2017م KSA 17:11 - GMT 14:11
داعش کو عراق میں جنگی جرائم کی سزا سے بچنے نہ دیں : امل کلونی
اقوام متحدہ – ایجنسیاں

انسانی حقوق کے دفاع کی سرگرم کارکن اور وکیل امل کلونی نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کو عراق میں داعش تنظیم کے سنگین اور وحشیانہ جرائم کی تحقیقات کرنے کی منظوری دے اور ذمے دار عناصر کو احتساب کے لیے عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔

جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امل نے استفسار کیا کہ "ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت کیوں نہیں ہوئی ہے ؟ " امل کے مطابق داعش کی قید سے فرار ہونے والے عینی شاہدین کی موجودگی کے باوجود ابھی تک دنیا میں کسی جگہ بھی تنظیم کے کسی ایک رکن کے خلاف بین الاقوامی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں عدالتی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

برطانوی شہریت کی حامل 39 سالہ لبنانی نژاد امل علم الدین کلونی ہالی وُڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ ہیں۔ امل کے مطابق لندن نے اقوام متحدہ کی تحقیقات سے متعلق بین الاقوامی قرار داد کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے تاہم وہ بغداد کی آمادگی کا منتظر ہے تاکہ اسے سلامتی کونسل میں پیش کیا جا سکے۔

امل نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کو ایک خط تحریر کر کے داعش تنظیم کے جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کریں۔ امل نے مزید کہا کہ " آپ لوگ داعش کو اُس نسل کشی کے جرائم سے بچنے نہ دیں" جس کا ارتکاب تنظیم نے عراق میں کیا ہے۔ واضح رہے کہ امل کلونی عراق میں داعش تنظیم کی قید سے فرار ہونے والی یزیدی خواتین کی وکیلِ دفاع بھی ہیں۔

تاہم کلونی کا مطالبہ عراق کی توجہ حاصل نہ کر سکا اور اقوام متحدہ میں عراق کے سفیر محمد الحکیم نے جنرل اسمبلی کے سامنے باور کرایا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے خلاف عدالتی کارروائی کی پابندی کر رہا ہے.. داعش تنظیم کے جرائم کے حوالے سے عراقی عدالتوں کو اب تک 5 ہزار قانونی دعوے موصول ہو چکے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند