تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2018

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
مصر : سعودی سفارت خانے نے خواتین شہریوں کو بلیک میلنگ سے متعلق وارننگ کی تردید کر دی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 4 ربیع الاول 1440هـ - 13 نومبر 2018م
آخری اشاعت: ہفتہ 1 ذیعقدہ 1439هـ - 14 جولائی 2018م KSA 10:45 - GMT 07:45
مصر : سعودی سفارت خانے نے خواتین شہریوں کو بلیک میلنگ سے متعلق وارننگ کی تردید کر دی
العربیہ ڈاٹ نیٹ - مريم الجابر

مصری دارالحکومت قاہرہ میں سعودی سفارت خانے کو واٹس ایپ پر پھیلے ایک صوتی پیغام کے حوالے سے متعدد استفسارات موصول ہوئے ہیں۔ سعودی سفارت خانے کے ایک اہل کار سے منسوب اس پیغام میں سوشل میڈیا پر سعودی لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والی ٹولیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔

سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "سفارت خانے کی جانب اس طرح کا امر ثابت نہیں ہوا لہذا یہ وضاحت کی جا رہی ہے کہ کسی بھی نوعیت کی تنبیہ ، خبردار کرنے کی وارننگ اور یا پھر ایسی معلومات جن کا پہنچانا مقصود ہو یہ سفارت خانے کی پریس ریلیز یا پھر سوشل میڈیا پر سفارت خانے کے سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں۔ یہ اجرا سفارت خانے کی جانب سے معلومات کی درستی کی تصدیق کے بعد دونوں ملکوں میں متعلقہ اطراف کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد عمل میں آتا ہے"۔

بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سرکاری ذرائع سے ہٹ کر انفرادی طور پر زیر گردش لائی جانے والی کسی بھی قسم کی معلومات کی ذمّے داری سفارت خانے پر عائد نہیں ہوتی۔

سفارت خانے نے اس امر پر زور دیا کہ ضرورت پڑنے کی صورت میں وہ کسی بھی معلومات یا وارننگ کو سرکاری طور پر جاری کرنے میں کوئی پس و پیش نہیں کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے امن اور سلامتی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند