تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایران پر امریکی پابندیاں، خوراک، زراعت اور ادویات کے مستثنیٰ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 1 رجب 1441هـ - 25 فروری 2020م
آخری اشاعت: اتوار 24 صفر 1440هـ - 4 نومبر 2018م KSA 06:45 - GMT 03:45
ایران پر امریکی پابندیاں، خوراک، زراعت اور ادویات کے مستثنیٰ
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ صالح حمید

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں میں بنیادی انسانی ضرورت کی اشیاء کو مستثنیٰ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خوراک، زراعت اورادویات کے شعبوں پر پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ "ٹوئٹر" پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کا ہدف ایرانی عوام نہیں۔ ہم ایرانی عوام کے دشمن نہیں بلک ایرانی رجیم کی تباہ کن پالیسیوں کو ناکام بنانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی عوام حکومت کے ظلم اور وحشت سے سخت نالاں ہیں اور ان کی مشکلات میں امریکا ان کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت کل سے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے جا رہی ہے، تاہم خوراک، ادویات، زراعت اور طبی سازو سامان پر پابندی عاید نہیں کی جائےگی۔

قبل ازیں جمعہ کو وزیرخزانہ اسٹیو منوچین کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ہم ایران کو تباہی پھیلانے، موت بانٹنے اور پوری دنیا میں افراتفری کو ہوا دینے میں‌معاونت کرنے والے وسائل کی روک تھام کے لیے تہران پر پابندیاں عاید کررہے ہیں۔

ایران پرعاید کی جانے والی پابندیوں میں توانائی، تیل، گیس، پیٹرو کیمیکل، تجارت اور مالیاتی لین دین شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وائیٹ ہائوس نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ تین سال قبل ایران سے معاہدے کے تحت اٹھائی گئی پابندیاں سوموار کے روز سے دوبارہ بحال کی جا رہی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل پروگرام، دہشت گردی کی پشت پناہی اور عالمی اور علاقائی امور میں مداخلت کی پالیسی تبدیل نہیں کی جس پر تہران پر عایدکی جانے والی پابندیاں اٹھائے جانے کے تین سال بعد دوبارہ بحال کی جا رہی ہیں۔

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند