تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب : ضرورت مند خاندانوں کے گھروں کی مرمت کے لیے منفرد مُہم
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 17 صفر 1441هـ - 17 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 10 رمضان 1440هـ - 15 مئی 2019م KSA 11:23 - GMT 08:23
سعودی عرب : ضرورت مند خاندانوں کے گھروں کی مرمت کے لیے منفرد مُہم
دمام - ابراہيم الحسين

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں "ترميم" چیریٹی آرگنائزیشن کی جانب سے ماہ رمضان میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد مہم جاری ہے۔ اس مہم کے دوران ایسے 30 گھروں کی مرمت اور بحالی کی جائے گی جن کی خراب حالت کے سبب اُن کے مکینوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ اس مہم کو "#كلّ_يوم_بيت " (ہر روز ایک گھر) کا نام دیا گیا ہے۔

مشرقی صوبے کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے اتوار کی شام اس مہم میں شریک 300 کارکنان کی جانب سے رضاکارانہ خدمات کی آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے باور کرایا کہ "ترميم" چیریٹی ضرورت مند افراد کے لیے یہ خدمت پیش کرنے والی مملکت میں پہلی تنظیم ہے۔ گورنر کے مطابق تنظیم ایسا منفرد کام انجام دے رہی ہے جس کو سماجی خدمات کے حوالے سے مثال بنایا جا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں "ترميم" چیریٹی کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین انجینئر حمد الخالدی نے بتایا کہ ابتدا میں یہ رضاکارانہ منصوبہ بعض مرد اور خواتین انجینئروں کی جانب سے پیش کیا گیا جس کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کے گھروں کی درستی اور بحالی تھا۔ تاہم کام کے بڑھنے کے ساتھ اس کے حجم اور پھیلاؤ کا اندازہ ہونے کے بعد اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ اسے واضح میکانزم کے ذریعے ایک تنظیمی سطح پر کیا جائے۔ چیریٹی تنظیم بنانے کے بعد انجینئرنگ کے شعبے میں مشاورتی کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتے طے پائے تا کہ بحالی کی ضرورت رکھنے والے گھروں کی حالت سامنے آ سکے۔ اس حوالے سے 20 ٹھیکے داروں کو یہ ذمے داری سونپی گئی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند