تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
700 سعودی رضاکار نوجوان ماہ صیام میں معتمرین کی خدمت پرمامور
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 21 ذیعقدہ 1440هـ - 24 جولائی 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 11 رمضان 1440هـ - 16 مئی 2019م KSA 07:45 - GMT 04:45
700 سعودی رضاکار نوجوان ماہ صیام میں معتمرین کی خدمت پرمامور
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ حامد القرشی

سعودی عرب میں ماہ صیام کے دوران زائرین اور معتمرین کی سہولت کے لیے جہاں تمام ریاستی مشینری متحرک ہوتی ہے وہیں رضاکار نوجوان بھی اس کار خیر میں پیش پیش ہوتےہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام میں'تعظیم البلد الحرام' کےعنوان سے رضاروں کی مدد سےمعتمرین کی خدمت کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔اس پروگرام میں شامل ایک نوجوان رضاکار ولید الحربی نے بتایا کہ رضاکاروں کو حرم مکی شریف میں‌ننگے پائوں چلنے والے کسی زائریا معتمر کو اپنے جوتے بھی پیش کرنا پڑیں تو وہ بلا توقف ایسا کرتےئہیں۔ ہمارا مقصد معتمرین کو سہولت دینا اور ان کی مشکلات کم کرنا ہے۔

الحربی کا مزید کہنا تھا کہ رضاکاروں کا اصل اثاثہ معتمرین، نمازیوں اور روزہ داروں کی دعائوں کا حصول ہے، میں نے ایک معتمرکو ننگے پائوں چلتے دیکھا۔ سخت گرمی میں تپتے فرش پر چلنا بہت دشوار ہوتا ہے۔ میں‌ نے فورا اسے اپنےجوتے پیش کردیے۔

رضاکار خدام پروگرام میں شامل عبدالرحمان نے کہا کہ جب میں کسی معمر معتمر یامعتمرہ کی وہیل کرسی کو دھکا دیتا ہوں تو وہ اس کے بدلے مجھے اجرت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو میں‌نےاسے بتایا کہ آپ کی خدمت پر مامور ہوں اور کسی اجرت کےبغیر آپ کی وہیل چیئرچلائوں پر گا۔ اس پر اس نے رو رو کر میرے لیے دعائیں کیں۔ میں‌نے اسے اپنے کامیابی کے لیےدعا کرنےکو کہا۔ اس نے میرے لیے ڈھیڑوں دعائیں کیں۔

مکہ معظمہ میں رضاکار پروگرام کےچیئرمین ودیع الصبحی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں‌ نے مکہ معظمہ میں مختلف مقامات پر نمازیوں اور روزہ داروں کی سہولت کے لیے 40 رضاکار ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر رضاکار حرم مکی میں متعین ہیں جو نمازیوں اور معتمرین کی مدد کرتے ہیں۔

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند