تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
امریکا کے ساتھ بات چیت بہتر ہے مگر صورت حال موزوں نہیں : روحانی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 21 ذوالحجہ 1440هـ - 23 اگست 2019م
آخری اشاعت: منگل 16 رمضان 1440هـ - 21 مئی 2019م KSA 09:29 - GMT 06:29
امریکا کے ساتھ بات چیت بہتر ہے مگر صورت حال موزوں نہیں : روحانی
ایران کے صدر حسن روحانی
العربیہ ڈاٹ نیٹ – ایجنسیاں

ایران کے صدر حسن روحانی نے پیر کی شب تاخیر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری کی تائید کرتے ہیں مگر موجودہ حالات میں ان دونوں امور کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی (اِرنا) کے مطابق روحانی کا کہنا ہے کہ "آج صورت حال بات چیت کرنے کے لیے موزوں نہیں ہیں لہذا ہمارا آپشن مزاحمت ہے"۔

ایرانی صدر نے دو ہفتے قبل باور کرایا تھا کہ ان کے ملک کو غیر معمولی جنگ درپیش ہے۔ انہوں نے ملک میں سیاسی گروپوں کے درمیان یک جہتی کا مطالبہ کیا تھا تا کہ موجودہ حالات سے نمٹا جا سکے جو روحانی کے نزدیک عراق کے ساتھ جنگ کے دوران ملکی صورت حال سے زیادہ دشوار ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ اُن کا ملک ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے کوشاں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تہران مذاکرات کا ارادہ رکھتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ اس سلسلے میں پہلا قدم اٹھائے۔

ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "نیوز میڈیا نے حسب عادت بنا معلومات حاصل کیے جھوٹی خبر پھیلائی کہ امریکا ،، ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کر رہا ہے .. یہ جھوٹی رپورٹ ہے۔ ایران جب اس کے لیے تیار ہو گا تو وہ خود ہم سے رابطہ کرے گا۔ اس انتظار میں اس کی معیشت کے ڈھیر ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ میں ایرانی عوام کے حوالے سے بہت رنجیدہ ہوں۔!"

بعد ازاں پیر کو ٹرمپ نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے مشرق وسطی میں امریکی مفادات کے خلاف کچھ کرنے کی کوشش کی تو اسے "بھرپور طاقت" کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکا کے خلاف شدید عداوت کا اظہار کیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں جب کہ "وہ خود تیار ہوں"۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند