تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
"ٹویٹر"نے قطر کے ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کر دیے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: بدھ 24 رمضان 1440هـ - 29 مئی 2019م KSA 05:43 - GMT 02:43
"ٹویٹر"نے قطر کے ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کر دیے
بند کئے جانے والے ٹویٹر اکاونٹس سے توہین اور نفرت آمیز مواد پوسٹ کیا جاتا تھا
العربیہ ڈاٹ نیٹ

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' نے قطر سے خودکار نظام کے تحت آپریٹ کئے جانے والے ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کرنے کی تصدیق کی ہے۔

سعودی اخبار'عکاظ' کی رپورٹ کے مطابق 'ٹویٹر' کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے قطر میں ایک ہی کچن کے تحت کام کرنے والے 8 ہزار جعلی اکائونٹ بلاک کیے ہیں۔ ٹویٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ قطر میں بلاک کیے گئے جعلی اکاؤنٹس کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

’’عکاظ‘‘ نے تکنیکی امور کے ماہر عبداللہ علی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس کے مطابق قطری حکام کے ماتحت 'بوٹاٹ انٹرنیٹ' کے ذریعے استعمال ہونے والے ہزاروں جعلی اکائونٹس بلاک کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام اکائونٹس فرضی ناموں کے ساتھ بنائے گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر میں ٹویٹر کے ہزاروں جعلی اکائونٹس کی بندش کاری ضرب ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ بند ہونے والے بعض اکائونٹس میں اماراتی حکومت پر تنقید کرنے والے اکائونٹس بھی شامل ہیں جب کہ قطری شہریوں کا کہنا ہے کہ توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے اور نفرت پھیلانے والے اکائونٹس بلاک کیے گئے ہیں۔
 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند