تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ترکی کے ساتھ مسلح مقابلہ نہیں چاہتے : شامی حکومت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 15 ذیعقدہ 1440هـ - 18 جولائی 2019م
آخری اشاعت: منگل 14 شوال 1440هـ - 18 جون 2019م KSA 10:29 - GMT 07:29
ترکی کے ساتھ مسلح مقابلہ نہیں چاہتے : شامی حکومت
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا کہنا ہے کہ وہ بشار الاسد کی فورسز اور ترکی کی فوج کے درمیان مسلح ٹکراؤ نہیں دیکھنا چاہتے۔

المعلم کا یہ بیان منگل کے روز بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مختصر پریس بریفنگ کے دوران سامنے آیا۔

واضح رہے کہ شامی حکومت کی فورسز کی جانب سے شمالی شام میں ترکی کی نگراں چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بالخصوص وہ چوکیاں جو حماہ اور ادلب میں جھڑپوں کے علاقوں کے متوازی ہیں۔ حماہ کے دیہی علاقے مورک میں رواں ہفتے دوسری بات برہ راست طور پر ترکی کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق اس کی فوج نے فائرنگ کرنے والے ذریعے کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے خبردار کیا ہے کہ انقرہ اپنی فوج پر ہونے والے حملوں سے درگزر نہیں کرے گا۔ ادھر روس نے ترکی کی جانب سے جوابی عسکری کارروائی پر پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نا قابل قبول جارحیت ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند