تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
جاپانی تیل بردار ٹینکر سے بارودی سرنگیں ہٹائے جانے کی تصاویر جاری
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 22 صفر 1441هـ - 22 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: منگل 14 شوال 1440هـ - 18 جون 2019م KSA 11:27 - GMT 08:27
جاپانی تیل بردار ٹینکر سے بارودی سرنگیں ہٹائے جانے کی تصاویر جاری
العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

مشرق وسطیٰ میں ایک ہزار مزید فوجیوں کی تعیناتی کے اعلان کے بعد امریکی محکمۂ دفاع نے کچھ نئی تصاویر بھی جاری کیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ جاپانی آئل ٹینکر پر نہ پھٹنے والی بارودی سرنگ کی باقیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں بظاہر دیکھا جا سکتا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار بارودی سرنگ ہٹا رہے ہیں۔ اس سے قبل پینٹاگان نے اِسی بارے میں ایک دھندلی ویڈیو پہلے ہی جاری کر رکھی ہے۔

تصاویر میں جاپان کے تیل برادر بحری جہاز کوکوکا کریجیئس پر واٹر لائن سے اوپر ایک سوراخ بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو بظاہر نقصان کی نشاندہی کر رہا ہے۔

ایک اور تصویر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار کو دیکھا جاسکتا ہے جب وہ نہ پھٹنے والی بارودی سرنگ کی باقیات کو ہٹا رہے ہیں۔

گذشتہ جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں ناروے کے تیل بردار بحری جہاز دی فرنٹ الٹئر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔امریکہ نے ان تازہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں مئی کے دوران ہونے والے ایسے چار حملوں کا الزام بھی ایران پر عائد کیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے ان امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند