تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
یمن : عرب اتحاد نے دھماکا خیز مواد کا حامل ڈرون طیارہ مار گرایا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 17 ذیعقدہ 1440هـ - 20 جولائی 2019م
آخری اشاعت: بدھ 15 شوال 1440هـ - 19 جون 2019م KSA 10:56 - GMT 07:56
یمن : عرب اتحاد نے دھماکا خیز مواد کا حامل ڈرون طیارہ مار گرایا
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے دھماکا خیز مواد کا حامل ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

اتحاد کے مطابق یہ طیارہ الحدیدہ صوبے سے روانہ ہو کر حجہ صوبے کے شمال مشرقی علاقے کی جانب محو پرواز تھا۔

ہفتے کی شام سعودی رائل ایئرفورس نے ابہا شہر کی سمت آنے والے ایک ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ یہ طیارہ ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا نے بھیجا تھا۔

اس سے قبل 15 جون کو سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی جانب سے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور خمیس مشیط کی جانب بھیجے جانے والے 5 ڈرون طیاروں کو مار گرایا تھا۔

یمن میں عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق دہشت گرد حوثی مملکت میں شہری تنصیبات اور مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم وہ اپنی غیر ذمے دارانہ اور دشمنانہ کارروائیوں کے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند