تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شامی فوج کے ادلب اور حماہ میں حملوں میں 25 افراد ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 21 ذیعقدہ 1440هـ - 24 جولائی 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 16 شوال 1440هـ - 20 جون 2019م KSA 23:30 - GMT 20:30
شامی فوج کے ادلب اور حماہ میں حملوں میں 25 افراد ہلاک
ادلب کے جنوب میں 30 کلومیٹر دور واقع گاؤں بنین میں فضائی حملے کے بعد شہری دفاع کے کارکنان ملبے سے لاشیں نکال رہے ہیں۔
ایجنسیاں

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب اور حماہ میں اسدی فوج کے حملوں میں سولہ شہری اور نو جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق صوبہ ادلب کے جنوب مشرق میں واقع جبل الزاویہ کے علاقے میں ایک گاؤں پر اسدی فوج کے فضائی حملے میں گیارہ شہری مارے گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے۔شامی فوج کے طیاروں کی بمباری سے کئی دکانیں اور مکان تباہ ہوگئے ہیں اور انسانی اعضا حملے کی جگہ سے ایک سو میٹر دو ر تک پھیل گئے۔امدادی کارکنان ملبے سے لاشیں نکال رہے تھے۔

رصدگاہ کے مطابق شامی طیاروں نے ادلب کے جنوب میں واقع دیہات اور قصبوں پر بھی بمباری کی ہے جس سے چار شہری مارے گئے ہیں اور ایک شہری ادلب کے نواح میں فضائی بمباری میں مارا گیا ہے۔

ادلب سے متصل واقع صوبہ حماہ کے شمال میں اسدی فوج کے راکٹ حملے میں نو انتہا پسند جنگجو مارے گئے ہیں۔اس سے ایک روز قبل حماہ میں شدیدجھڑپوں میں پچپن جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ان میں حکومت نواز چودہ جنگجو بھی شامل تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند