تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شاہی خاندان کی شخصیت کے انتقال پر سعودی قیادت کی امیر کویت سے تعزیت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: منگل 13 ذیعقدہ 1440هـ - 16 جولائی 2019م KSA 13:11 - GMT 10:11
شاہی خاندان کی شخصیت کے انتقال پر سعودی قیادت کی امیر کویت سے تعزیت
ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ

خادم الحرمین الشریفین شاہ عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کویت کے شاہی خاندان کے اہم رہ نما الشیخ‌ حمود عادل الجراح الصباح کی وفات پر امیر کویت سے تعزیت کرتے ہوئے کویتی حکومت اور عوام سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے امیر کویت کو الگ الگ برقی پیغامات ارسال کیے گئے جن میں سعودی قیادت نے امیر کویت سے الشیخ حمود الصباح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

ولی عہد کی طرف سے جاری کردہ برقی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الشیخ حمود الجراح کی وفات کی خبر نے ہم سب کو دکھی کر دیا۔ صدمے کی اس گھڑی میں سعودی عرب کویتی حکومت اور قوم کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور کویت کو ہر طرح کی آزمائشوں سے محفوظ رکھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند