تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
خانہ کعبہ کا غلاف اس وجہ سے بلند کیا جاتا ہے !
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 16 ذیعقدہ 1440هـ - 19 جولائی 2019م KSA 09:39 - GMT 06:39
خانہ کعبہ کا غلاف اس وجہ سے بلند کیا جاتا ہے !
العربیہ ڈاٹ نیٹ – حامد القرشی

الحرمین الشریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے آج جمعے کے روز غلافِ کعبہ (کِسوہ) کے نچلے حصّے کو زمین سے 3 میٹر بلند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بلند کیے جانے والے حصّے کو چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جس کا عرض دو میٹر کے قریب ہے۔

حج سیزن کے بعد غلاف کو اس کی پرانی حالت پر کر دیا جاتا ہے۔

کِسوہ کو زمین سے بلند کرنے کے اقدام کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی برقرار رکھنا اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس لیے کہ حج سیزن میں حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد غلاف کعبہ کو چُھونے اور اس سے لپٹنے کی خواہش مند ہوتی ہے جس کے نتیجے میں غلاف کو کچھ نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو بلند کرنے کی کارروائی سے متعلق تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند