تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایران نے آبنائے ہرمز میں ڈرون طیارے کی فوٹیج جاری کر دی
ڈرون طیارہ مار گرانے کا امریکی دعویٰ مسترد
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 17 ذیعقدہ 1440هـ - 20 جولائی 2019م KSA 08:11 - GMT 05:11
ایران نے آبنائے ہرمز میں ڈرون طیارے کی فوٹیج جاری کر دی
ڈرون طیارہ مار گرانے کا امریکی دعویٰ مسترد
دبئی ۔ ایجنسیاں

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر جمعہ کو ایک فوٹیج نشر کی گئی جس میں خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسرکے قریب ایک ڈرون کو دکھایا گیا ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون ایرانی تھا جسے مار گرایا گیا ہے جبکہ ایران نے صدر ٹرمپ کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیا ہے۔

فوٹیج میں امریکی بحری جنگی جہاز کو فوکس کیا گیا ہے۔ ایرانی ٹی وی چینل کی طرف سے نشر کی گئی خبر میں دعویٰ‌ کیا گیا ہے کہ یہ فوٹیج پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کی گئی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔

ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق جس ڈرون طیارے کے بارے میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسے مار گرایا گیا ہے وہ بدستور امریکی جنگی جہاز کی تصاویر بنا رہا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے جمعرات کو اس وقت ’دفاعی کارروائی‘ کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آ کر جہاز اور اس کے عملے پر دھونس جما رہا تھا۔ اسے بار بار وارننگ دی گئی مگر انتباہ کے باوجود ڈرون طیارہ پیچھے نہیں ہٹا جس پر اسے مار گرایا گیا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند