تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عراق : کربلا میں ماتمی جلوس کی گذرگاہ گر گئی ، بھگدڑ سے 31افراد ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 16 صفر 1441هـ - 16 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: منگل 10 محرم 1441هـ - 10 ستمبر 2019م KSA 17:04 - GMT 14:04
عراق : کربلا میں ماتمی جلوس کی گذرگاہ گر گئی ، بھگدڑ سے 31افراد ہلاک
بغداد ۔ ایجنسیاں

عراق کے جنوبی شہر کربلا میں یومِ عاشور کے جلوس کے دوران میں گذرگاہ کا ایک حصہ گر گیا ہے جس سے اکتیس افراد ہلاک اور کم سے کم ایک سو زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماتمی جلوس کے دوران میں گذرگاہ گرجانے سے بھگدڑ مچ گئی تھی۔وزارت نے سترہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کربلا میں یہ واقعہ ماتمی جلوس کے آخری سرے میں پیش آیا ہے جس سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔

کربلا میں دس محرم کے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے اور عراق کے علاوہ دنیا کے دوسرے ملکوں سے بھی اہلِ تشیع اس جلوس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ عراقی حکومت نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند