تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
محاذ جنگ پر فوجی گاڑیوں کے تصادم میں چھ اماراتی فوجی جاں بحق
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 17 محرم 1441هـ - 17 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 13 محرم 1441هـ - 13 ستمبر 2019م KSA 19:22 - GMT 16:22
محاذ جنگ پر فوجی گاڑیوں کے تصادم میں چھ اماراتی فوجی جاں بحق
العربیہ ڈاٹ نیٹ

متحدہ عرب امارات کی آرمڈ فورسز کی جنرل کمانڈ نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ محاذ جنگ پر موجود فوجی گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم چھ فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

امارات کی نیوز ایجنسی 'ڈبلیو اے ایم' کے مطابق آرمیڈ فورسز کی جنرل کمانڈ نے بتایا ہے کہ محاذ جنگ پر پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے فوجی گاڑیوں کے تصادم میں چھ افسر اور سپاہی جام شہادت نوش کر گئے۔

شہید ہونے والے اماراتی فوجیوں کی شناخت کیپٹن سعید احمد راشد المنصوری فرسٹ سارجنٹ علی عبد اللہ احمد الظنحانی، سارجنٹ زید مسلم سہیل العامری، صالح حسن صالح بن عمرو، ناصر محمد حماد الکعبی اور سارجنٹ سیف ضاوی راشد الطنیجی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند