تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب کا انٹرنیشنل میری ٹائم سیکورٹی مشن میں شمولیت کا اعلان
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 19 صفر 1441هـ - 19 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 18 محرم 1441هـ - 18 ستمبر 2019م KSA 08:13 - GMT 05:13
سعودی عرب کا انٹرنیشنل میری ٹائم سیکورٹی مشن میں شمولیت کا اعلان
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب نے بحری جہاز رانی کے تحفظ کے لیے قائم بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کے روز سعودی وزارت دفاع کے ایک ذمے دار ذریعے نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہو گا جو سمندری گذر گاہوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے واسطے کام کر رہا ہے۔

اس بین الاقوامی اتحاد کا مقصد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ، سمندری جہاز رانی اور عالمی تجارت کی آزادی کو یقینی بنانا ہے ... اور اتحاد میں شریک ممالک کے مفادات کو محفوظ بنانا ہے جس سے سمندری گذر گاہوں کو عبور کرنے والے تجارتی جہازوں کے امن و سلامتی کو مضبوطی حاصل ہو گی۔

خلیج میں میری ٹائم سیکورٹی مشن آبنائے ہرمز، آبنائے باب المندب، بحرِ عُمان اور خلیج عربی کے علاقے میں سرگرم ہو گا۔

مذکورہ بین الاقوامی اتحاد میں سعودی عرب کی شرکت کا مقصد ،،، سمندری جہاز رانی اور عالمی تجارت کو درپیش خطرات کا بھرپور جواب دینے کے واسطے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی معاونت کرنا ہے۔ اس طرح عالمی توانائی کا امن، عالمی معیشت کے لیے توانائی کی مسلسل رسد اور کی رسد جاری رکھنا اور امن کو برقرار رکھنا یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند