تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حزب اللہ، حوثی اور الحشد الشعبی سب ایران ہیں: ایرانی عالم دین
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 5 رجب 1441هـ - 29 فروری 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 21 محرم 1441هـ - 21 ستمبر 2019م KSA 18:16 - GMT 15:16
حزب اللہ، حوثی اور الحشد الشعبی سب ایران ہیں: ایرانی عالم دین
ایرانی عالم دین آیت اللہ أحمد علم الهدى
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

ایران کے ایک سرکردہ عالم دین کےآیت اللہ احمد علم الھدیٰ نے کہا ہے کہ ایران کا حدود اربعہ موجودہ ایران کی سرحدوں سے ماوراء ہے۔ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ، یمن کے حوثی اور عراق کی الحشد ملیشیا سب ایران ہیں۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے شیعہ عسکری گروپوں کو ایران کا حصہ قرار دیا۔

ایران کی طلباء نیوز ایجنسی 'ایسنا' نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آج کا ایران صرف موجودہ جغرافیائی حدود تک محدود نہیں۔ عراق میں پاپولر موبلائزیشن الحشد الشعبی، لبنان کی حزب اللہ، یمن میں انصار اللہ (حوثی باغی)، شام میں قومی دفاعی دستے اور فلسطینی تنظیمیں اسلامی جہاد، اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' سب ایران کا حصہ ہیں۔

آیت اللہ احمد علم الھدیٰ ایران کی ماہرین کونسل کے رکن ہیں۔ وہ ایران کے مذہبی مرکز کہلانے والے شہر مشہد میں ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند