تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شامی اور روسی فوجی سرحدی شہر کوبانی میں داخل،منبج پر مکمل کنٹرول
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 17 ربیع الاول 1441هـ - 15 نومبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 16 صفر 1441هـ - 16 اکتوبر 2019م KSA 22:08 - GMT 19:08
شامی اور روسی فوجی سرحدی شہر کوبانی میں داخل،منبج پر مکمل کنٹرول
شامی فوجی شمالی صوبہ الرقہ میں واقع طبقہ کے فوجی اڈے پرقومی پرچم لہرا رہے ہیں۔ یہ فوجی اڈا امریکی فوجیوں نے خالی کیا ہے۔
ایجنسیاں

شامی حکومت اور اس کے اتحادی روس کے فوجی کرد حکام کے ساتھ ایک سمجھوتے کے تحت سرحدی شہر عین العرب ( کوبانی ) میں داخل ہوگئے ہیں۔

ترکی کی شمال مشرقی شام میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد کرد فورسز نے اس شہر کو شامی فوج کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا تھا۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بدھ کو اس شہر میں شامی نظام اور روسی فوج کے داخلے کی اطلاع دی ہے۔

قبل ازیں روس کے سرکاری ٹی وی نے یہ اطلاع دی تھی کہ شامی فوج نے ملک کے شمال مشرق میں امریکی فوج کے خالی کردہ اڈوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

شامی حکومت کی فورسز نے منگل کو کرد فورسز کی دستبرداری کے بعد منبج شہر کا بھی کنٹرول سنبھال لیا تھا اور روس نے اس کی تصدیق کی تھی۔ شامی حکومت نے حال ہی میں ترکی کے حملے کے بعد ملک کے شمال میں اپنے فوجی تعینات کردیے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ’’شامی حکومت کی فوج نے منبج شہر اور اس کے نواح میں واقع بستیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔‘‘شامی فوج گذشتہ چند سال کے بعد پہلی مرتبہ ان دونوں شہروں میں داخل ہوئی ہے۔ان پر پہلے داعش کے جنگجوؤں کا کنٹرول تھا اور پھر کردملیشیا کے زیر قیادت شامی جمہوری فورسز نے داعش کو شکست دینے کے بعد منبج اور عین العرب پر قبضہ کر لیا تھا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند