تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
محمد بن سلمان اور عمران خان کی ملاقات ، خطے کی صورت حال اور مشترکہ تعاون پر بات چیت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 19 ربیع الاول 1441هـ - 17 نومبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 16 صفر 1441هـ - 16 اکتوبر 2019م KSA 07:59 - GMT 04:59
محمد بن سلمان اور عمران خان کی ملاقات ، خطے کی صورت حال اور مشترکہ تعاون پر بات چیت
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ریاض میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے بیچ قریبی تعلقات ، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق بات چیت میں خطے کی موجودہ صورت حال اور مشترکہ دل چسپی کے کئی امور بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر سعودی وزیر مملکت شہزادہ تركی بن محمد بن فہد بن عبدالعزيز، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نائف بن عبدالعزيز، نیشنل گارڈز کے وزیر عبدالله بن بندر بن عبدالعزيز، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزيز، وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العيبان، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، سمندر پار پاکستانیوں کے امور کے لیے وزیراعظم کے خصوصی معاون سید ذوالفقار بخاری، انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر علی اعجاز اور پاکستان کے کئی سرکاری عہدے داران موجود تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند