تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ ، اسلامی جہاد تنظیم کا کمانڈر جاں بحق
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 15 ربیع الثانی 1441هـ - 13 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: منگل 14 ربیع الاول 1441هـ - 12 نومبر 2019م KSA 09:30 - GMT 06:30
غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ ، اسلامی جہاد تنظیم کا کمانڈر جاں بحق
بھا ابو العطا
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ ، زياد حلبی

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو علی الصبح غزہ شہر میں ایک فضائی حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم "اسلامی جہاد" کے عسکری ونگ القدس بریگیڈؑز کے اہم رہ نما بہاء ابو العطا کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ حملہ مذکورہ کمانڈر کے گھر پر کیا گیا جو غزہ شہر کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کارروائی کی اجازت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دی۔ بیان میں ابو العطاء پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج پر راکٹوں، ڈرون طیاروں اور نشانچیوں کے ذریعے حملوں کے ذمے دار رہے۔

بیان کے مطابق ابو العطاء غزہ پٹی میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کی زیادہ تر سرگرمیوں کے نگراں تھے ... اور انہوں نے عن قریب مختلف ذرائع سے حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

اس حوالے سے طبی کارکنان کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں ہونے والے حملے میں ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسلامی جہاد تنظیم نے ایک بیان میں بہاء ابو العطاء اور ان کی اہلیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کو ہلا دینے والے جواب کی دھمکی دی ہے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوب میں واقع یہودی بستیوں کی آبادی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔ صہیونی فوج نے غزہ پٹی کی سرحد کے متوازی تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی سے یہودی بستیوں کی جانب کئی میزائل داغے گئے۔ اس دوران اسرائیل میں آئرن ٹومب سسٹم نے کم از کم دو میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی کے نزدیک واقع بستیوں میں ٹرین سروس روک دی ہے اور وہاں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند