تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
یمن کے معمر ترین شخص کا 137 سال کی عمر میں انتقال
مرحوم الحاج الحلیفی کے پسماند گان کی تعداد 183 ہے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 14 ربیع الثانی 1441هـ - 12 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 17 ربیع الاول 1441هـ - 15 نومبر 2019م KSA 07:37 - GMT 04:37
یمن کے معمر ترین شخص کا 137 سال کی عمر میں انتقال
مرحوم الحاج الحلیفی کے پسماند گان کی تعداد 183 ہے
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ اوسان سالم

یمن میں ملک کا معمر ترین شخص گذشتہ روز 137 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے پسماندگان میں بچوں اور بچیوں، پوتے ، پوتیوں اور نواسے نواسیاں بھی شامل ہیں جن کی کل تعداد 183 بتائی جاتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ شبوہ گورنری سے تعلق رکھنے والے الحاج "احمد محمد جبیل الخلیفی" کو ملک کا معمر ترین شخص مانا جاتا تھا۔

شبوہ کے شہر عټق شہر کے ایک گائوں باکبیرہ کے رہائشی الخلیفی کے 183 بچے، بچیاں، پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔

ان کے بچوں کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود الحاج الخلیفی تندرست اور صحت مند تھے۔ اپنی وفات تک انہوں نے کسی سے کوئی خدمت نہیں لی بلکہ وہ اپنے تمام کام خود ہی انجام دیتے رہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند