تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شاہ سلمان نے امریکی اڈے پر فائرنگ کو وحشیانہ عمل قرار دیا : ٹرمپ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 22 جمادی الاول 1441هـ - 18 جنوری 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 9 ربیع الثانی 1441هـ - 7 دسمبر 2019م KSA 08:51 - GMT 05:51
شاہ سلمان نے امریکی اڈے پر فائرنگ کو وحشیانہ عمل قرار دیا : ٹرمپ
العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ گفتگو ہوئی ہے اور سعودی فرماں روا نے فلوریڈا کے نیول بیس پر حملے کے حوالے سے تعزیت پیش کی۔

جمعے کے روز اپنی ٹویٹ میں ٹرمپ نے بتایا کہ شاہ سلمان نے امریکی نیول بیس پر فائرنگ کے واقعے کو "وحشیانہ" عمل قرار دیا۔

ٹرمپ کے مطابق شاہ سلمان نے باور کرایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص کسی طور بھی سعودی عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا۔

اس سے قبل جمعے کے روز فلوریڈا کے گورنر نے اعلان کیا تھا کہ نیول بیس میں فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کرنے والا شخص ایک زیر تربیت سعودی اہل کار ہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور کو بھی موت کی نیند سلا دیا گیا۔

فلوریڈا میں مذکورہ اڈے پر تقریبا 16 ہزار فوجی تعینات ہیں۔ امریکی بحریہ اس اڈے کو غیر ملکی عسکری اہل کاروں کے تربیتی پروگراموں کے لیے استعمال کرتی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند