تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
فلوریڈا واقعہ سعودی عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا:سعودی وزیر مذہبی امور
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 22 جمادی الاول 1441هـ - 18 جنوری 2020م
آخری اشاعت: اتوار 10 ربیع الثانی 1441هـ - 8 دسمبر 2019م KSA 07:32 - GMT 04:32
فلوریڈا واقعہ سعودی عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا:سعودی وزیر مذہبی امور
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک فوجی اڈے پر سعودی فوجی کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلوریڈا واقعہ سعودی عرب کے عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر آل الشیخ نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے کو مجرمانہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی قوم اس طرح کے واقعات کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والےامریکی فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت اور سعودی قوم کی توہین ہے۔ اسلام اس نوعیت کے جرائم کسی کسی صورت میں اجازت نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے پر زیرتربیت ایک سعودی اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی فوجیوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کردیا تھا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ سعودی عرب کی قیادت نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات میں امریکا کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند