تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
'الطنطورہ سرما سیزن' میں 37 ہزار سیاحوں کی آمد متوقع
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 28 جمادی الاول 1441هـ - 24 جنوری 2020م
آخری اشاعت: اتوار 10 ربیع الثانی 1441هـ - 8 دسمبر 2019م KSA 07:53 - GMT 04:53
'الطنطورہ سرما سیزن' میں 37 ہزار سیاحوں کی آمد متوقع
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ الریاض

سعودی عرب میں بعض ایسے تاریخی اور قدرتی مناظر پرمشتمل سیاحتی مقامات سامنے آ رہے ہیں جن کے بارے میں نہ صرف دنیا بہت سے سعودی شہری بھی آج تک لا علم تھی۔ انسانوں سے اوجھل ایسے اہم مقامات میں ایک العلاء کے پہاڑی علاقے ہیں جن میں 'طنطورہ' کا علاقہ بھی شامل ہے جو اپنی سیاحتی اہمیت کی وجہ سے تیزی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

طنطورہ میں سیاحت کے فروغ کا پہلا قدم گذشتہ سال اٹھایا گیا۔ اس کے بعد رواں سال موسم گرما میں سیاحتی سیزن میں سیاحوں نے اس علاقے کو بھرپور پذیرائی دی۔ سعودی محکمہ سیاحت نے طنطورہ میں موسم سرما کے سیاحتی سیزن کا اعلان کیا ہے۔ رواں سال پہلا سیاحتی سیزن 12 دن پر مشتمل تھا۔ موسم سرما کا سیزن جسے'ونٹر آف طنطورہ' کا نام دیا گیا ہے اب شروع ہو رہا ہے۔ توقع ہے کہ رواں سال کے دوسرے اور آخری سیزن میں 37ہزار مقامی اور غیرملکی سیاحوں کا ہدف پورا ہوجائےگا۔

گذشتہ برس سے طنطورہ میں ہونےوالی سیاحتی سرگرمیوں میں مختلف اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب طنطورہ کو معاصر تاریخ میں سیاحتی مقامات میں شامل کیا گیا۔اس سے قبل یہ مقام دنیا کی آنکھوں سے اوجھل رہا ہے۔

ونٹر آف طنطورہ 12 دن کے بعد شروع ہو رہا ہے جس میں سیاحت اور قدرتی مقامات کے متلاشیوں کو اس حسین وادی میں آنے اور وہاں پر سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ اس بار انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے ایک نیا ہدف مقرر کیا ہے تاکہ گذشتہ سال کی تعداد سے رواں سال سیاحوں کی تعداد کو بڑھایا جاسکے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق 19 دسمبر سے طنطورہ میں دوسرا سیاحتی سیزن شروع ہو رہا ہے اور یہ 7 مارچ 2020ء تک جاری رہے گا۔ اس سیزن میں شامل ہونے والے سیاحوں کو العلاء اور مملکت کے شمالی تاریخی مقامات کو دیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

طنطورہ ونٹر وزٹ پیکجز

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'طنطورہ ونٹرسیزن' میں شرکت کرنے والے سیاحوں کے لیے دو طرح کے وزٹ پیکج ایک روزہ پیکج اور ہفتہ وار تعطیل پیکج متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایک روزہ پیکج میں سیاح اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی دن کا انتخاب کریں گے۔ سیاحوں کو ان کے بجٹ کے اعتبار سے تین الگ الگ ان کے پیکجز کوتین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سیاح گولڈن پیکج، پلاٹینیم اور ڈائمنڈ پیکج۔ سیاح اپنے بجٹ کے اعتبار سے ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔ ان پیکجز میں جدہ اور الریاض سے العلاء تک ہوائی جہازوں پرآمد ورفت کے لیے ٹکٹ، کسی ایک تاریخی اور ثقافتی مقام کی سیر اور کسی ایک تفریحی تقریب میں ان کی شرکت شامل ہوگی۔

ہفتہ وار تعطیل پیکج منتخب کرنے والے سیاح دو روز تک العلاء، طنطورہ اور دیگرعلاقوں میں قیام کرسکتے ہیں۔ اُنہیں العلاء سے جدہ اور الریاض ہوائی جہاز سے آمد روفت ، تاریخی مقامات کی سیر اور کسی ڈراما تھیٹر یا تفریحی تقریبات میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند