تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حج سے متعلق امور پرسعودی عرب اور ایران میں باہمی تعاون کا معاہدہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 22 جمادی الاول 1441هـ - 18 جنوری 2020م
آخری اشاعت: پیر 11 ربیع الثانی 1441هـ - 9 دسمبر 2019م KSA 07:29 - GMT 04:29
حج سے متعلق امور پرسعودی عرب اور ایران میں باہمی تعاون کا معاہدہ
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب اور ایران کے درمیان طویل کشیدگی کے دوران ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں ملکوں نے فریضہ حج سے متعلق انتظامات کے حوالے سے باہمی تعاون کے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتوار کے روز سعودی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے ایرانی حج و زیارت تنظیم کے ساتھ اس سال کے حج سیزن کے انتظامات کے معاہدے پر دستخط کیے۔

گذشتہ رروز اسلامی جمہوریہ ایران کی حج تنظیم کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد ہمراہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔اس موقعے پر سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان مشاط اور متعدد دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان حج سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آئندہ حج سیزن میں ایرانی حجاج کرام کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات پر بات چیت کی گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر حج و عمرہ اور حج و زیارت تنظیم کے سربراہ نے حج سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اجلاس کے بعد پریس کو جاری ایک بیان میں سعودی وزیر برائے حج وعمرہ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج وعمرہ کو بلا تفریق ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ سال کےحج سیزن کے موقع پر ایرانی حجاج کرام کی طرف سے تعاون اور حج کے دوران امن وسکون کو برقرار رکھنے میں معاونت کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے سے سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اس کشیدگی کے جلومیں دونوں ملکوں کا حج سے متعلق امور پر اتفاق خوش آئند قرار دیا جاتا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند