تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
مصر: منی بس اورٹرک میں خوف ناک تصادم ، 22افراد ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 25 جمادی الثانی 1441هـ - 20 فروری 2020م
آخری اشاعت: اتوار 2 جمادی الاول 1441هـ - 29 دسمبر 2019م KSA 23:17 - GMT 20:17
مصر: منی بس اورٹرک میں خوف ناک تصادم ، 22افراد ہلاک
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شہری ایک پُل پر بس کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ فائل تصویر
قاہرہ ۔ ایجنسیاں

مصر کے شمالی شہر پورٹ سعید میں ایک منی بس اور ٹرک کے تصادم میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں زیادہ تر ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور ہیں۔

مصری حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز یہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے قریباً دو سو کلومیٹر شمال میں واقع پورٹ سعید اور دمیاطہ شہر کے درمیان مرکزی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔منی بس میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے۔وہ دمیاطہ سے تعلق رکھتے تھے اور پورٹ سعید سے اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے۔

حادثے میں حکام نے بائیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، ان میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔تمام زخمیوں کو نزدیک واقع اسپتالوں اور لاشوں کو شناخت کے لیے مردہ خانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں۔بہت سی مرکزی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،ان میں جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں اور ٹریفک قوانین پر بھی سختی سے عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے آئے دن مہلک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

مصری حکام نے حالیہ برسوں کے دوران میں تیز رفتاری سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے مہم تیز کررکھی ہے جس کی وجہ سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2018ء میں مصر میں 8480 سڑک حادثات پیش آئے تھے،جبکہ اس سے گذشتہ سال 11098 حادثات پیش آئے تھے۔سنہ 2016ء میں سڑک حادثات میں 5000 اموات ہوئی تھیں۔اس سے ایک سال بعد اس تعداد میں قریباً ایک چوتھائی کمی واقع ہوئی تھی اور 3747 افراد حادثات کی نذر ہوئے تھے۔2018ء میں اس تعداد میں مزید کمی ہوئی تھی اور 3087 افراد نے مختلف حادثات میں جان کی بازی ہاری تھی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند