تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شام : الرقہ میں کار بم دھماکا ، 3 ترک فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 27 جمادی الثانی 1441هـ - 22 فروری 2020م
آخری اشاعت: جمعہ 21 جمادی الاول 1441هـ - 17 جنوری 2020م KSA 11:10 - GMT 08:10
شام : الرقہ میں کار بم دھماکا ، 3 ترک فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

شام میں کے شہر الرقہ کے شمالی دیہی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق جمعرات کے روز سلوک قصبے میں ہونے والی کارروائی میں انقرہ نواز شامی گروپ "احرار الشرقيہ" کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ترکی کے ہمنوا گروپوں کے ایک اہم رہ نما سمیت 7 دیگر ارکان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دھماکے میں ترکی کے 3 فوجی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ادھر ترکی کی فورسز اور اس کے ہمنوا گروپوں نے الرقہ شہر کے شمال میں واقع تل ابیض کے دیہی علاقے میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے زیر کنٹرول دیہات پر گولہ باری کی۔ اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا علم نہیں ہو سکا۔ اس دوران الحسکہ صوبے میں تل تمر کے قصبے کے اطراف ترکی کی فوج اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے رواں ماہ کی 12 تاریخ کو تل تمر کے دیہی علاقے ام الکیف میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور انقرہ کے ہمنوا گروپوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا پتہ چلایا تھا۔ اس دوران فریقین کے بیچ گولہ باری کا تبادلہ بھی ہوا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند