تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
خلیجی ممالک کے تھیٹر فیسٹول میں 12 جامعات کے درمیان مقابلہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 5 رجب 1441هـ - 29 فروری 2020م
آخری اشاعت: منگل 25 جمادی الاول 1441هـ - 21 جنوری 2020م KSA 11:24 - GMT 08:24
خلیجی ممالک کے تھیٹر فیسٹول میں 12 جامعات کے درمیان مقابلہ
العربیہ ڈاٹ نیٹ – رياض

خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی جامعات کا پانچواں "تھیٹر فیسٹول" سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں آئندہ ماہ 2 سے 6 فروری تک منعقد ہو گا۔ خلیجی کونسل کے جنرل سکریٹریٹ کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس فیسٹول کی سرپرستی سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشيخ کر رہے ہیں۔ فیسٹول میں خلیجی ممالک کی 12 جامعات اور 100 سے زیادہ طلبہ شرکت کریں گے۔

فیسٹول میں شریک جامعات کے نام یہ ہیں : کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی، بحرین یونیورسٹی، کویت یونیورسٹی، سلطان قابوس یونیورسٹی، طائف یونیورسٹی، ام القری یونیورسٹی، کنگ سعود یونیورسٹی، جازان یونیورسٹی، الجوف یونیورسٹی، طیبہ یونیورسٹی، کنگ خالد یونیورسٹی اور ناردرن بارڈر یونیورسٹی.

یاد رہے کہ تھیٹر فیسٹول میں روزانہ 12 شو پیش کیے جائیں گے۔ ان کا آغاز سہ پہر چار بجے ہو گا اور یہ سلسہ رات دس بجے تک جاری رہا کرے گا۔ ہر شو کے بعد اطلاقی فورم بھی منعقد ہو گا جس میں شو کا تنقیدی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تھیٹر اور اسٹیج کے شعبوں کے حوالے سے تربیتی کورسز بھی منعقد ہوں گے جن میں ڈرامے کے شعبے اور تھیٹر ڈائریکشن کے میدان کے ماہرین اور نامور شخصیات شرکت کریں گے اور اپنے تجربات بیان کریں گے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند