تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
روسی فوج کے شام کے شمالی صوبوں میں فضائی حملے، 12افراد ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 5 رجب 1441هـ - 29 فروری 2020م
آخری اشاعت: منگل 25 جمادی الاول 1441هـ - 21 جنوری 2020م KSA 15:25 - GMT 12:25
روسی فوج کے شام کے شمالی صوبوں میں فضائی حملے، 12افراد ہلاک
صوبہ ادلب میں واقع شہر سراقب پر 24 دسمبر 2019ء کو فضائی حملے میں تباہ شدہ گاڑیاں۔ فائل تصویر
العربیہ ڈاٹ نیٹ ، ایجنسیاں

روس کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے باوجود شام کے دو شمالی صوبوں میں شہری علاقوں پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت بارہ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے میں بمباری کی ہے جس سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے ہمسایہ صوبہ حلب کے مغربی علاقے میں روس کے مختلف فضائی حملوں میں مزید دس افراد مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مختلف باغی گروپوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب میں اتوار 12 جنوری سے روس کی ثالثی میں نئی جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا اور روسی اور شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حملے روکنے سے اتفاق کیا تھا۔

ادلب میں اس وقت قریباً تیس لاکھ افراد رہ رہے ہیں۔اس صوبہ پر ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ہیئت تحریرالشام کی قیادت میں مختلف باغی گروپوں کا کنٹرول ہے اور یہاں شام کے دوسرے صوبوں سے بھی گذشتہ برسوں کے دوران میں اہلِ سُنت کی آبادی کو نقل مکانی کے بعد لابسایا گیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند