تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
کرونا وائرس کے سبب کویت نے ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: جمعہ 26 جمادی الثانی 1441هـ - 21 فروری 2020م KSA 10:09 - GMT 07:09
کرونا وائرس کے سبب کویت نے ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

کویت کی قومی فضائی کمپنی نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ جمعرات کے روز ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے اندیشوں کے بیچ کویت کی وزارت صحت اور شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی کی ہدایات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

العربیہ کے ذرائع کے مطابق کویت کی بندرگاہوں نے کرونا وائرس کے سبب ایران کے لیے سمندری آمد ور رفت کا سلسلہ بھی روک دیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز عراقی فضائی کمپنی نے ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ بدھ کے روز جن دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی وہ سانس کے نظام میں مسائل کے سبب فوت ہو گئے۔ وزارت صحت کے مطابق جمعرات کے روز کرونا کے تین نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ایران میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

جمعرات کے روز "بی بی سی" (فارسی سروس) نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہے میں 25 افراد کو ایران کے شہر قُم میں ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔

قُم میں متعدد فارمیسیوں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران چہرے کے حفاظتی ماسکوں کے ختم ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح حکام نے قُم صوبے میں تمام اسکولوں اور جامعات کو بند کر دینے کی تصدیق کی ہے۔ یہ بات ایرانی طلبہ کی خبر رساں ایجنسی ISNA نے بتائی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند