تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
'جہاد الخالدی' سعودی عرب میں شعبہ موسیقی کی سربراہ مقرر
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: پیر 29 جمادی الثانی 1441هـ - 24 فروری 2020م KSA 07:14 - GMT 04:14
'جہاد الخالدی' سعودی عرب میں شعبہ موسیقی کی سربراہ مقرر
جہاد الخالدی
الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی وزیر برائے ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے مملکت کی سینیر گلوکارہ جہاد الخالدی کو 'میوزیکل اتھارٹی' کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا ہے۔ اس شعبے میں خاتون عہدیدار کی تقرری کا مقصد مملکت میں میوزک سیکٹر کو اپنی تمام سمتوں میں ترقی اور فروغ دینا ہے۔

جہاد الخلدی کو میوزک کے میدان میں 33 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ 8 سالوں سے مصری آرکسٹرا میں بہ طور وایلن اداکار کام کرچکی ہیں ۔انہوں نے اپنے تجربے اور انتظامی معلومات کے ساتھ قاہرہ میں ہائرانسٹی ٹیوٹ سے وایلن بجانے اور میوزک تھیوری میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے میوزک اتھارٹی کے توسط سے مملکت میں موسیقی کے شعبے کو ترقی دینے ، اور اس میں پریکٹیشنرز کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنے کی باقاعدہ کوششیں شروع کی ہیں۔ سعود عرب میں شعبہ موسیقی کے قیام کے بعد میوزک کے میدان میں مہارتوں کے لیے تربیتی کورسز بھی شروع کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ میوزک کمیشن ان نئے گیارہ ثقافتی شعبوں میں سے ایک ہے جن کی منظوری کچھ عرصہ قبل سعودی وزارت ثقافت کی طف سے دی گئی تھی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند