تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شام میں ترکی کے حملے میں حزب اللہ کے دو کمانڈر ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 5 رجب 1441هـ - 29 فروری 2020م KSA 06:41 - GMT 03:41
شام میں ترکی کے حملے میں حزب اللہ کے دو کمانڈر ہلاک
شامی فوج کی حلب میں موجودگی کی ایک تصویر۔
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

شام کے شمالی صوبے ادلب میں ترکی کی فوج نے ایک تازہ حملے میں شامی فوج کے مزید چار سینیر افسر اور لبنانی حزب اللہ کے دو کمانڈر ہلاک کر دیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے 'سیرین آبزر ویٹری' کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب حلب شہر کے جنوب میں الذربہ کے مقام پر ترکی کے ڈورن طیاروں نے شامی فوج کے ایک قافلے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شامی فوج کے متعدد افسر اور حزب اللہ کے سینیر کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے میں شامی فوج کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

سیریئن آبزرویٹری نے بتایا ہےکہ تُرک افواج نے معرہ النعمان سے سراقب تک 'ایم 5 روڈ' کے اطراف میں بم باری کر کے کم سے کم گیارہ شامی فوجی ہلاک کیے ہیں۔

دوسری جانب شامی آبزرویٹری نے ادلب کے مشرق میں شہر تفتناز اور معاراہ النعسان کے آس پاس میں ترک فوج نے توپ خانے سے شامی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ کل جمعہ کے روز ترک فوج نے ادلب میں شامی فوج کے خلاف جاری آپریشن میں 31 اسدی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند