تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شاہ عبدالعزیز لائبریری کا "چلڈرنز بُک کلب" ، منصوبے میں 15 ہزار سے زیادہ بچوں کا اندراج
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 2 صفر 1442هـ - 20 ستمبر 2020م
آخری اشاعت: پیر 20 ذوالحجہ 1441هـ - 10 اگست 2020م KSA 10:49 - GMT 07:49
شاہ عبدالعزیز لائبریری کا "چلڈرنز بُک کلب" ، منصوبے میں 15 ہزار سے زیادہ بچوں کا اندراج
العربیہ ڈاٹ نیٹ – مريم الجابر

ریاض میں واقع "شاہ عبدالعزیز لائبریری" کے منصوبے "چلڈرنز بُک کلب" کے لیے بچوں کی دل چسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک مملکت کی سطح پر 15 ہزار سے زیادہ بچے اس منصوبے میں اپنا اندراج کرا چکے ہیں۔ ان بچوں کو مختلف نوعیت کی کتب ارسال کی جاتی ہیں۔ وہ ان کا مطالعہ کر کے کہانیوں ، افکار اور سائنس و ادب کے میدانوں کی جان کاری حاصل کرتے ہیں۔

چلڈرنز بک کلب مذکورہ پروگرام میں اندراج کرانے والے ہر بچے کو ایک علامتی سالانہ فیس کے مقابل موزوں کتب فراہم کرتا ہے۔ یہ کلب بچے کی عمر کے لحاظ سے اسے 24 کتابیں (12 کتب کہانیوں کی اور 12 دیگر نوعیت کی) ارسال کرتا ہے۔ بچہ ہر ماہ دو کتابوں کا مطالعہ کرتا ہے۔ ان کتابوں کے ساتھ ذہنی ، لغوی اور تفریحی سرگرمیاں منسلک ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں والدین کے لیے تربیت سے متعلق مواد بھی شامل ہوتا ہے۔

چلڈرنز بک کلب کا مقصد یہ بھی ہے کہ بچوں کی کتابوں تک رسائی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں اور متعلقہ کلب سے تعلق کے ذریعے بچے کے اندر خود اعتمادی کو بڑھایا جائے۔

چلڈرنز بک کلب عمر کے لحاظ سے بچوں کے چار درجوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پہلا درجہ 2 سے 5 برس کے بچوں پر ، دوسرا درجہ 6 سے 8 برس کے بچوں پر ، تیسرا درجہ 9 سے 12 برس کے بچوں پر اور چوتھا درجہ 13 سے 15 برس کے بچوں پر مشتمل ہے۔

بچوں کو ان کی عمر کے درجے کے لحاظ سے موزوں کتب فراہم کی جاتی ہیں۔ تقسیم کی جانے والی کتابوں کے جائزے کے لیے بچوں کے ادب سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ یہ کمیٹی متن کی صورت، معیار، اسلوب، زبان اور معلومات کی درستی کی جانچ کرتی ہے۔

چلڈرنز بک کلب نے ایک رہ نما کتابچہ تیار کیا ہے جس میں 1500 کے قریب عنوانات شامل ہیں۔ یہ عنوانات عرب دنیا میں 80 پبلشنگ ہاؤسز کی جانب سے شائع کردہ کتابوں پر مشتمل ہیں۔

کتابوں کے موضوعات میں جانوروں کی کہانیوں اور سبق آموز کہانیوں کے علاوہ دینی، عوامی، سائنس فکشن اور تاریخ سے متعلق کہانیاں اور حکایات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کلب میں سیکڑوں ایسی کتب ہیں جو مختلف شعبوں اور میدانوں کے حوالے سے جان کاری فراہم کرتی ہیں۔

شاہ عبدالعزیز لائبریری نے "چلڈڑنز بک کلب" میں معاشرے کے چند طبقات کے لیے چیریٹی سبسکرپشن بھی پیش کی ہے۔ ان میں یتیم اور معذور بچوں کے علاوہ ضرورت مند علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے بچے شامل ہیں۔ اس سلسلے میں چلڈرنز کلب سالانہ 100 یتیم بچوں اور 100 معذور بچوں کو سبسکرپشن پیش کرتا ہے۔

چلڈرنز کلب اس چیز پر بھی کام کر رہا ہے کہ کتابوں کے برقی ورژن تیار کیے جائیں اور ایک موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے جس میں عمروں کے لحاظ سے تقسیم کی گئی ایک مربوط ڈیجیٹل لائبریری ہو۔

شاہ عبدالعزیز لائبریری کا یہ منصوبہ عرب دنیا میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند