شامی صدر بشارالاسد کا پارلیمان میں تقریر کے دوران فشارِخون گرگیا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی صدر بشارالاسد کا پارلیمان میں تقریر کے دوران میں فشارخون (بلڈ پریشر) کم ہو گیا جس کی وجہ سے انھیں اپنی تقریر روکنا پڑی ہے اور وہ کئی منٹ تک خاموش رہے ہیں۔

شامی ایوان صدر نے کہا ہے کہ بشارالاسد نے فشارخون بہتر اور طبیعت بحال ہونے کے بعد دوبارہ اپنی تقریر جاری رکھی تھی اور اس کو مکمل کیا ہے۔اس نے فیس بُک پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ صدر کی یہ تقریر بدھ کو نشر کی جارہی ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔

بشارالاسد کی عمر اس وقت 54 سال ہے۔ وہ صحت کے کسی شدید عارضے میں مبتلا نہیں بتائے جاتے ہیں۔

انھوں نے آج نئی منتخب پارلیمان کے افتتاحی اجلاس میں تقریر کی ہے۔اس پارلیمان کا گذشتہ ماہ انتخاب کیا گیا تھا۔شام میں 2011ء میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد یہ تیسرے پارلیمانی انتخابات تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں