تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ترکی کی کرد ٹھکانوں پر بمباری، عراق کی خود مخٰتاری کی تازہ خلاف ورزی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 9 ربیع الاول 1442هـ - 26 اکتوبر 2020م
آخری اشاعت: بدھ 21 محرم 1442هـ - 9 ستمبر 2020م KSA 07:32 - GMT 04:32
ترکی کی کرد ٹھکانوں پر بمباری، عراق کی خود مخٰتاری کی تازہ خلاف ورزی
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

ترکی عراقی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز ترک فوج نےعراق کے شمال میں متعدد دیہاتوں پر بمباری کر کے پڑوسی ملک کی خود مختاری کی تازہ خلاف ورزی کی ہے۔

منگل کے روز العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ ترک طیاروں اور توپ خانے نے دھوک گورنری میں سرحدی علاقے کے قریب کرد دیہاتوں پر بمباری کی۔

شمالی عراق میں ترکی کے ذریعہ جون کے وسط سے ہی پی کے کے کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن میں‌ کرد باغیوں کو زبردست مادی اور انسانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔

عراق کی دھوک گورنری کے نواحی علاقے زاحو میں ترکی نے 40 کلومیٹر چوڑائی اور 15 کلومیٹر گہرائی والے علاقے میں سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔ ترک فوج کی طرف سے اب تک ان علاقوں میںر 666 توپ خانے کے گولے اور 70 میزائل فائر کیے گئے ہیں فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں گورنری میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند