تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عمان: اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے بحرینی اقدام کا خیر مقدم
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 9 ربیع الاول 1442هـ - 26 اکتوبر 2020م
آخری اشاعت: اتوار 25 محرم 1442هـ - 13 ستمبر 2020م KSA 12:17 - GMT 09:17
عمان: اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے بحرینی اقدام کا خیر مقدم
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سلطنت عمان نے اسرائیل اور بحرین کے درمیان تعلقات کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

عمان کے سرکاری ٹی وی چینل نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بتایا کہ "سلطنت عمان، بحرین کی جانب سے اس بڑے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔"

بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ عرب ممالک کی جانب سے اختیار کئے جانے والے اس تزویراتی اہمیت کے فیصلوں کی مدد سے خطے امن و آشتی پھیلے گی اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی تسلط کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔

عمان نے امارات اور بحرین کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے مگر اسرائیل کے ساتھ کسی معاہدے کے لئے اپنا لائحہ عمل بیان نہیں کیا۔

یاد رہے کہ سنہ 2018ء میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عمان کا دورہ کیا تھا اور اس وقت کے عمانی حکمران سلطان قابوس سے مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند