تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2021

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
امارات کے 49 ویں یوم الوطنی کے موقع پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 4 جمادی الثانی 1442هـ - 18 جنوری 2021م
آخری اشاعت: بدھ 16 ربیع الثانی 1442هـ - 2 دسمبر 2020م KSA 10:56 - GMT 07:56
امارات کے 49 ویں یوم الوطنی کے موقع پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل
جوہان سریح، العربیہ اسٹاف رپورٹ

متحدہ عرب امارات کے 49 ویں قومی دن کی مناسبت سے گوگل نے ایک ڈوڈل شائع کیا ہے جس میں اماراتی جھنڈے کے ساتھ یوم الوطنی پر مبارکباد دی گئی ہے۔

گوگل نے اپنے ہوم پیج پر ایک ڈوڈل شائع کیا جس میں امارات کے لہراتے ہوئے پرچم پر یو اے ای کے قومی رنگوں سے گوگل لکھا گیا ہے۔ گوگل خاص مواقع کے موقع پر ڈوڈل شائع کرتا ہے جس میں ادارے کے لوگو کو مواقع کی مناسبت سے سجایا جاتا ہے۔

یو اے ای 2 دسمبر کو اپنا یوم الوطنی مناتا ہے جس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔ ان تقاریب میں آتشبازی، موسیقی کے ایونٹ اور دیگر تفریح شامل ہے۔

49ویں یوم الوطنی کے موقع پر امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے ایک بیان میں کہا کہ "امارات کے اگلے 50 سالوں میں تمام شعبہ جات میں ترقی کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔ تاکہ سال 2071ء تک امارات دنیا بھر میں معیار زندگی، خوشی اور بہبود کے عالمی چارٹس میں پہلے نمبر پر ہو۔"

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے سبب متحدہ عرب امارات میں نجی محافل منعقد کرنے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند