تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2018

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
archive
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 4 رمضان 1439هـ - 20 مئی 2018م

Archive #

فلسطینی صدر ایک ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ ہسپتال میں داخل
اتوار 4 رمضان 1439هـ - 20 مئی 2018م

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی ذمّے دار نے بتایا ہے کہ صدر محمود عباس مغربی کنارے کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں۔ فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق رام اللہ میں کنسلٹنٹ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سعید سراحنہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مذکورہ ہسپتال میں صدر محمود عباس کے جو ٹیسٹ ہوئے ان کے نتائج اچھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر کی حالت اس وقت اطمینان بخش ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل کنسلٹنٹ ہسپتال میں فلسطینی صدر کے ایک کان کا آپریشن ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے ... مزید

لیبیا کی فوج کی درنہ میں مسلح عناصر کو محفوظ راستے کی پیش کش
اتوار 4 رمضان 1439هـ - 20 مئی 2018م

لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان میجر جنرل احمد المسماری کا کہنا ہے کہ الکرامہ عسکری کارروائی کے آپریشنز روم کے یونٹس خود کو حکام کے حوالے کر دینے کے خواہش مند ہر شخص کو محفوظ راستہ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔ المسماری نے یہ بھی بتایا کہ قومی فوج کے طیاروں نے بم باری کر کے درنہ شہر میں القاعدہ تنظیم کے زیر انتظام دہشت گرد جماعتوں کے آپریشنز رُوم کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ دوسری جانب لیبیا کی فوج کی معاون فورسز کے رکن احمد موسی رزق اللہ کا کہنا ہے کہ درنہ شہر میں شدت پسند جماعتیں ... مزید

ایران: فارس صوبے میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری
اتوار 4 رمضان 1439هـ - 20 مئی 2018م

ایران کے جنوبی صوبے فارس کے شہر کازرون میں مسلسل چوتھے روز بھی عوامی احتجاج دیکھا گیا۔ کارکنان کے مطابق احتجاجی مظاہرے ہفتے کی شام سے شروع ہو کر اتوار کی صبح تک جاری رہے۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کلپس میں سکیورٹی فورسز کی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ سراپا حتجاج بنے ہوئے نوجوانوں نے سڑکوں پر آگ لگا دی اور پُر زور نعروں کے ذریعے گزشتہ دنوں کی ریلیوں میں گرفتار ہونے والوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ کارکنان کے مطابق کازرون شہر میں وسیع پیمانے پر لوگ افطار کے بعد احتجاجی مظاہروں کے لیے ... مزید

شام: ایرانی ملیشیاؤں اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بم باری
اتوار 4 رمضان 1439هـ - 20 مئی 2018م

ترک خبر رساں ایجنسی اناضول نے گولان کے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ گولان میں تعینات اسرائیلی ٹینکوں نے اتوار کی صبح شام کے شہر قنیطرہ کے شمال میں واقع علاقوں میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ ادھر اتوار کو علی الصبح مشرقی شام میں دیر الزور کے عسکری ہوائی اڈّے پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ خیال ہے کہ یہ دھماکے اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں ہوئے۔ مذکورہ علاقے میں ایران کے زیر انتظام ملیشیاؤں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ شامی حکومت کی جانب سے دونوں واقعات کے حوالے سے ... مزید

یمن : صعدہ میں باغیوں کے میزائل لانچنگ پیڈز تباہ
اتوار 4 رمضان 1439هـ - 20 مئی 2018م

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کو علی الصبح صعدہ اور صنعاء میں متعدد حملوں کے دوران حوثی ملیشیا کے میزائل لانچنگ پیڈز تباہ کر دیے۔ان حملوں میں باغی ملیشیا کے درجنوں ارکان ہلاک ہو گئے جن میں میزائل کے ماہرین بھی شامل ہیں۔زمینی ذرائع کے مطابق اتحادی طیاروں نے صعدہ کے شمال میں باقم کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے زیر انتظام میزائل لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنایا۔ ان مقامات کو سعودی اراضی کی جانب میزائل داغے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ دارالحکومت ... مزید

دمشق کے جنوب میں شامی حکومت اور داعش کے درمیان معاہدہ
اتوار 4 رمضان 1439هـ - 20 مئی 2018م

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے نزدیک اپوزیشن کے آخری ٹھکانے سے داعش تنظیم کے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو نکال لیا گیا ہے۔اس سے قبل المرصد نے اعلان کیا تھا کہ شامی حکومت کی فورسز اور داعش کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ ہفتے کے روز سے دمشق کے جنوب میں نافذ العمل ہوا تا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو باہر لانے کے حوالے سے سمجھوتے کی تیاری کی جا سکے۔المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن کے مطابق فائر بندی سے داعش کے جنگجوؤں کے انخلاء کی ... مزید

خلیجی ممالک کے غیر ملکی زر مبادلہ کا حجم 309 ارب ڈالر
اتوار 4 رمضان 1439هـ - 20 مئی 2018م

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر خلیجی ممالک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 308.9 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔ یہ سال 2017ء کی چوتھی سہ ماہی کے اختتام پر مجموعی حجم 295.6 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13.3 ارب ڈالر زیادہ ہے۔سعودی روزنامے الاقتصادیہ کے مطابق 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران خلیجی ممالک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے مجموعی حجم میں 4.5 فی صد کے قریب اضافہ ہوا۔خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے مرکزی بینکوں کے ڈیٹا کے مطابق سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر خلیجی ممالک کے زر مبادلہ کے ... مزید

عراقی ووٹروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے: مقتدیٰ الصدر
ہفتہ 3 رمضان 1439هـ - 19 مئی 2018م

عراق کے سرکردہ شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے پارلیمانی انتخابات میں اپنے اتحاد کی فتح کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ عراقیوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ مقتدیٰ الصدر نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے:’’ آپ ( عراقیوں) کا ووٹ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ ایک ذمے داری بھی ہے ،ہم اس کو اپنے کاندھوں پر اٹھائیں گے‘‘۔ وہ مزید لکھتے ہیں : ’’ ہم آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور الزام انھیں دیں گے جنھوں نے ... مزید

مکّہ گیٹ وے کی ڈیزائننگ کرنے والا سعودی فن کار
ہفتہ 3 رمضان 1439هـ - 19 مئی 2018م

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے مکہ مکرمہ کا رخ کیا جائے تو دنیا کے مقدس ترین شہر سے تقریبا 5 کلومیٹر قبل "مکّہ گیٹ وے" واقع ہے۔ یہ مرکزی دروازہ پورے سال حرم مکی کا رخ کرنے والے کروڑوں زائرین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے اور اپنے اندر جدّت و جمال کی منفرد مہک رکھتا ہے۔ "مکّہ گیٹ وے" کو جس کو بہت سے لوگ "قرآن گیٹ وے" کے نام سے بھی پکارتے ہیں سعودی ویژوئل آرٹسٹ ضیاء عزیز نے 1405 ہجری میں ڈیزائن کیا۔ منصوبے کا رقبہ 4712 مربع میٹر ہے جس پر اُس وقت 4.6 کروڑ ریال لاگت آئی۔ مضبوط ... مزید

روس کا شام سے ایران نواز ملیشیاؤں کے کوچ کا مطالبہ
ہفتہ 3 رمضان 1439هـ - 19 مئی 2018م

شام کے لیے روسی صدر کے نمائندے الیگزینڈر لافرنتیو نے باور کرایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے شام سے غیر ملکی فورسز کے انخلاء کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اس سے ان کی مراد ایرانی فورسز، حزب اللہ اور ترک اور امریکی افواج ہیں۔جمعے کے روز اخباری بیان میں نمائندے نے واضح کیا کہ سُوشی میں بشار الاسد کے ساتھ جمعرات کو ملاقات کے دوران صدر پیوتن کا دیا گیا بیان شامی سرزمین پر موجود تمام عسکری گروپوں کے لیے ہے جن میں امریکیوں ، تُرکوں اور ایرانیوں کے علاوہ حزب اللہ بھی شامل ہے۔لافرنتیو نے زور دے کر کہا ... مزید

نقطہ نظر

قارئین کی پسند