تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عمران خان کا سعودی وزیر توانائی خالد الفالح سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 13 ذیعقدہ 1440هـ - 16 جولائی 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 9 محرم 1440هـ - 20 ستمبر 2018م KSA 17:55 - GMT 14:55
عمران خان کا سعودی وزیر توانائی خالد الفالح سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے توانائی ، صنعت اور قدرتی وسائل کے وزیر خالد الفالح سے ملاقات کر رہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی ، صنعت اور قدرتی وسائل خالد الفالح سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

جناب خالد الفالح نے جدہ میں اپنی رہائش گاہ پر وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر بعض اعلیٰ سعودی حکام  بھی موجود تھے۔

پاکستانی وزیراعظم سے سعودی کابینہ کے جنرل سیکریٹریٹ کے کنسلٹنٹ احمد بن عقیل الخطیب اور سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کےمینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو یاسر الرومیان نے بھی ملاقات کی ہے۔

عمران خان نے وزیراعظم کی حیثیت سے سب سے پہلے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیاہے ۔انھوں نے اس موقع پر العربیہ نیوز چینل کے جنرل مینجر ترکی الدخیل سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے الریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ پاکستان میں جو کوئی بھی برسراقتدار آتا ہے، وہ سب سے پہلے سعودی عرب ہی کا دورہ کرتا ہے۔سعودی عرب نے ماضی میں ہمیشہ وقتِ ضرورت پاکستان کی مدد کی ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’’ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عوام کی سطح پر مضبوط تعلقات استوار ہیں‘‘۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند