تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عمران خان کا قصر السلامہ پہنچنے پر شاندار خیر مقدم ، خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 15 محرم 1441هـ - 15 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 9 محرم 1440هـ - 20 ستمبر 2018م KSA 17:54 - GMT 14:54
عمران خان کا قصر السلامہ پہنچنے پر شاندار خیر مقدم ، خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات
سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز جدہ میں ’قصر السلامہ‘ میں پہنچنے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمرا ن خان کا خیرمقدم کررہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

وزیراعظم عمران خان نے جدہ میں بدھ کے روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس سے پہلے عمران خان کا جدہ میں ’ قصر السلامہ ‘ ( شاہی محل) میں پہنچنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بہ نفس نفیس خیر مقدم کیا۔اس موقع پر سعودی مسلح افواج کے ایک چاق چوبند دستے نے پاکستانی وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

شاہ سلمان نے عمران خان اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں شاہی دیوان میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا ۔ پاکستانی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ  تعلقات پر بات چیت کی ہے۔

انھوں نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے سیکریٹری جنرل یوسف بن احمد العیثمین سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں متعیّن پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

عمران خان نے وزیراعظم کی حیثیت سے سب سے پہلے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیاہے ۔انھوں نے اس موقع پر العربیہ نیوز چینل کے جنرل مینجر ترکی الدخیل سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے الریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ پاکستان میں جو کوئی بھی برسراقتدار آتا ہے، وہ سب سے پہلے سعودی عرب ہی کا دورہ کرتا ہے۔سعودی عرب نے ماضی میں ہمیشہ وقتِ ضرورت پاکستان کی مدد کی ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’’ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عوام کی سطح پر مضبوط تعلقات استوار ہیں‘‘۔

وزیراعظم اور ان کا وفد سعودی عرب میں قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے پر ابو ظبی جارہے ہیں جہاں وہ ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید آل نہیان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔انھیں شہزادہ محمد بن زاید ہی نے اس دورے کی دعوت دی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند