تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2018

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
کیمبرج کے امتحان میں پاکستانی طالب علم کا شاندار عالمی ریکارڈ
ہارون طارق نے 'او' اور 'اے' لیولز میں 47 اے گریڈ حاصل کئے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 2 ربیع الثانی 1440هـ - 11 دسمبر 2018م
آخری اشاعت: پیر 26 شوال 1434هـ - 2 ستمبر 2013م KSA 18:27 - GMT 15:27
کیمبرج کے امتحان میں پاکستانی طالب علم کا شاندار عالمی ریکارڈ
ہارون طارق نے 'او' اور 'اے' لیولز میں 47 اے گریڈ حاصل کئے
ہارون طارق: تصویر بشکریہ "ڈان"
اسلام آباد . العربیہ ڈاٹ نیٹ

پاکستانی طالبعلم، ہارون طارق نے، انٹرنیشنل جنرل سرٹیفیکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت یونیورسٹی آف کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامنیشن میں 'او' اور 'اے لیول' امتحانات میں 47 'اے' گریڈ لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ان کے اہم مضامین میں آرٹس اور سائنس، دونوں ہی شامل ہیں جن میں انسان اور سماجی حیاتیات، اسلامیات اور کلچر، فزکس، کیمسٹری اور عالمی ترقی وغیرہ اہم مضامین ہیں۔ ہارون طارق فروبل انٹرنیشنل سکول سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے اس کارنامے سے پاکستان عالمی سطح پر اُبھر کر آیا ہے۔

اس سے قبل O لیولز میں 28 اے کا عالمی ریکارڈ تھا جو ایک اور پاکستانی طالبعلم زوہیب اسد نے قائم کیا تھا۔ لیکن اب ہارون طارق نے او لیولز میں 38 اے حاصل کئے ہیں اور مجموعی طور پر 'او' اور 'اے' لیولز میں 47 'اے گریڈ' حاصل کئے ہیں۔

ہارون نے اپنی کامیابی کے حوالے سے معاصر عزیز ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے O اور A لیولز کی تین سالہ تعلیم میں 50 مختلف مضامین پڑھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 47 اے حاصل کرنا آسان نہ تھا کیونکہ انہوں نے فرنچ اور اسپینش زبانیں بھی پڑھی تھیں۔

ہارون طارق مستقبل میں انجینیئرنگ پڑھنا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے اب تک فیصلہ نہیں کیا کہ وہ سافٹ ویئر انجینیئرنگ یا ایروناٹیکل انجینیئرنگ کی تعلیم میں سے کس کا اعتراف کریں۔ طارق کے مطابق ان کے ٹیچرز نے ان پر بھرپور توجہ دی تھی اور وہ پڑھائی پر بہت توجہ دیتے تھے۔

سکول کی پرنسپل شامیما کمال نے اپنے ہونہار شاگرد ہارون کی شاندار کامیابی پر کہا: ’کل کے قابل افراد کی تیاری میں اپنے اہم کردار پر مجھے فخر ہے۔" دوسری جانب امتحانات کی ہیڈ سحر پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے طالبعلم تعلیمی میدان میں عالمی ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند