تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2018

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
رائیونڈ میں دھماکا، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 06 افراد جاں بحق
دھماکا تبلیغی اجتماع کے قریب چیک پوسٹ کے قریب ہوا، نشانہ پولیس اہلکار تھے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 14 محرم 1440هـ - 25 ستمبر 2018م
آخری اشاعت: بدھ 26 جمادی الثانی 1439هـ - 14 مارچ 2018م KSA 20:54 - GMT 17:54
رائیونڈ میں دھماکا، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 06 افراد جاں بحق
دھماکا تبلیغی اجتماع کے قریب چیک پوسٹ کے قریب ہوا، نشانہ پولیس اہلکار تھے
دھماکے کی شدت سے قریب کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی
ایجنسیاں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں 04 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 06 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق رائے ونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں 06 افراد جاں بحق جبکہ اے ایس پی اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی شدت اتنی شدید تھی کہ اس سے قریب کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچیں اور ایمبیولینسز کے ذریعے زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل شروع کیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کر کے آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا  کہنا ہے کہ دھماکا تبلیغی اجتماع کے قریب چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور ہر موٹر سائیکل کے استعمال بارے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اور جناح منتقل کیا جا رہا ہے جن میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے رائے ونڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

نقطہ نظر

قارئین کی پسند