تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ، سعودی عرب سمیت غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 22 ذوالحجہ 1440هـ - 24 اگست 2019م
آخری اشاعت: اتوار 29 رجب 1439هـ - 15 اپریل 2018م KSA 20:57 - GMT 17:57
پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ، سعودی عرب سمیت غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل
 

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 136 ویں لانگ کورس،36 ویں گریجوایٹ کورس، 29 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس اور 55 ویں اینٹی گرییٹڈ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہفتہ کو منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس میں سعودی عرب کے چھ، فلسطین، ترکمانستان اور لیبیا کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

مہمان خصوصی نے پریڈ کا جائزہ لیا۔ اعزازات پانے والے کیڈٹس کو انعامات دئیے اور پریڈ سے خطاب کیا۔ 136 ویں لانگ کورس کے کمپنی سینئر انڈرآفیسر عبدالحنان مصطفیٰ کو اعزازی شمشیر، 136ویں لانگ کورس کے کمپنی سینئر انڈر آفیسرمحمد اقبال کو صدارتی گولڈ میڈل، 136ویں لانگ کورس کے جنٹل مین کیڈٹ ہدیبرنوفایش، جن کا تعلق ترکمانستان سے ہے، کو اوورسیز گولڈ میڈل، 36 ویں گریجوویٹ کورس کے جنٹل مین کیڈٹ محمد ارسلان یوسف، 29 ویں ٹیکنیکل گریجوویٹ کورس کے کمپنی جونئیر انڈرآفیسر سعد حامد کو چیف آف آرمی سٹاف کی چھڑی اور 55 ویں اینٹی گریٹیڈ کورس کے جنٹل مین کیڈٹ تیموراعظم خان کو کمانڈنٹ کی چھڑی برائے بہترین کیڈٹ کے اعزازات سے نوازاگیا۔

سیلیوٹنگ ڈائس پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ میجر جنرل جنرل عبداللہ ڈوگر بھی موجود تھے۔ مسلح افواج کے سینئر و ریٹائرڈ افسران اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ ورشتہ داروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی پریڈ دیکھی۔

درایں اثناء برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے ہفتے کو کور کمانڈ ر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کور ہیڈ کوارٹر میں جنرل نکولس کودہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد، بارڈر مینجمنٹ اور پا ک فوج کے قبائلی عوام اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل نکولس نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور انہیں آپریشن خیبر فور، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے علاوہ دہشت گردوں کے خلاف دیگر کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔

بعدازں جنرل نکولس نے خیبر پاس کا دورہ کیا، انہوں نے قدیم قبائلی کلچر کو بھی دیکھا۔ قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل سر نکولس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انھوں نے دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کے شہد ا کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند