سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان یہ ملاقات مشترکہ فوجی مشقوں خلیج ڈھال اوّل کی اختتامی تقریب کے موقع پر ہوئی ہے۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود ، وزیر مملکت ڈاکٹر مسعد العیبان ، وزیر خارجہ عادل الجبیر ،پاکستان میں سعودی سفیر نوفل المالکی اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وفد کے ارکان شریک تھے۔